Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یومِ دفاع و شہداء؛ ٹی وی اینکر بھی وطن سے محبت اور قومی اتحاد کے جذبے سے سرشار

اینکرز نے پاکستان کی عظمت اور وقار کی بلندی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

یومِ دفاع وشہداء سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اور شہداء کی لازوال شجاعت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

پاکستانی اینکرز نے عالمی سطح پر پاکستان کی عظمت اور وقار کی بلندی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ملک خداداد کی تعمیروترقی میں پوری قوم یکجاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری منزل پاکستان ہے اور ہم اپنی تمام تر توانائیاں اس دھرتی کے نام کرتے ہیں، پاکستانی قوم ہر مشکل کو حوصلے اور ثابت قدمی سے عبور کرتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

ٹی وی اینکرز نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کا غیرمتزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کوہی اپنی ترقی تصورکرتا ہے، 6 ستمبر کا تاریخ سازدن قومی یکجہتی کی تجدید اور مادرِوطن پرقربان عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

6ستمبر کے یادگار دن کی مناسبت سے ٹی وی اینکرز نے ملکی ترقی کے لیے وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version