Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنگ کا ساتواں روز؛ بھارت کو کن محاذ پر بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا؟

‘مشرقی پاکستان میں جارحیت پر بھارت کو بدترین نتائج بھگتنا ہوں گے’

بھارت نے پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی۔

بھارتی ترجمان نے اعتراف کیا کہ بھارتی افواج کا لاہور، سلیمانکی، فیروزپور پر حملہ ناکام رہا اور بھارت کو ہر محاذ پر بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

7 ستمبر کو 31 بھارتی طیارے تباہ ہوئے اور تباہ ہونے والے جہازوں کی کل تعداد 53 ہوگئی۔ صدر ایوب خان نے پاک فضائیہ کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صرف استصواب رائے ہی کشمیر میں امن لا سکتا ہے۔

ترجمان کشمیرانقلابی کونسل نے بھارت کو خبردار کیا کہ کشمیری بھارتی عزائم کوخاک میں ملا دیں گے۔ پاک فوج کے کمانڈران چیف جنرل موسیٰ نے ریٹائرڈ فوجی افسران اور سپاہیوں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔ گورنر مشرقی پاکستان عبدالمنعم خان نے بھارت کو دھمکی دی کہ مشرقی پاکستان میں جارحیت پر بھارت کو بدترین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل اے آرخان نے بحری افواج کے نام پیغام میں کہا کہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں۔ پاکستان نیول شپس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہ جہاں اور ٹیپوسلطان نے دشمن کو اس کی حدود میں روکے رکھا۔

میجر جنرل اختر حسین کو کشمیر میں جوڑیاں سیکٹر میں شاندار بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ہلالِ جرات سے نوازا گیا جبکہ صدر ایوب خان نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل یوتھانٹ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے کیے وعدے پورے کیے جائیں۔

پاکستان نے سکھ برادری کویقین دہانی کرائی کہ ان کے مقدس مقامات کی حرمت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version