Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد ہلاک

‘سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں’

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع پنجگور اور چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں پنجگور کے علاقے گوارگو میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے چاغی کے علاقے امین آباد اور سیاہ چنگ میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں جس دوران 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ ان سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version