پاک بحریہ کی بحری مشق ’سی اسپارک 2026‘ جاری ہے جس کے دوران سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے مختلف بحری جہازوں، کریکس کے علاقے اور نیول تنصیبات کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے مشق ’سی اسپارک 2026‘ کے دوران جاری مختلف سرگرمیوں کا جائزہ
لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سربراہ پاک بحریہ نے ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن، پیشہ ورانہ عزم اور خدمات کو سراہا۔