Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات؛ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بریفنگ

محسن نقوی نے وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات ہوئی جس میں خیبر پختونخوا کی امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صبح سویرے ہونے والی ملاقات میں سینئر وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں امن و امان سے متعلق بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا سے متعلق مختلف آئینی اور قانونی امور پر بھی غور کیا گیا جبکہ صوبے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دستیاب قانونی و آئینی آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو تحریک انصاف کی قیادت سے ہونے والے مبینہ پسِ پردہ رابطوں سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا سے متعلق کسی بھی فیصلے سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version