Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی احتجاجی لانگ مارچ؛ پارٹی کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا

پارٹی ذرائع کے مطابق بیشتر ارکان اسمبلی وعدے کے باوجود فنڈز فراہم نہیں کررہے۔

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کو احتجاجی لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے مالی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پارٹی ذرائع کے مطابق بیشتر ارکان اسمبلی وعدے کے باوجود فنڈز فراہم نہیں کررہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو ہر ماہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اس پر خاطر خواہ عمل درآمد نہیں ہورہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پارٹی کے 35 سے 40 فیصد پارلیمانی ارکان ہی باقاعدگی کے ساتھ فنڈز جمع کراتے ہیں جس کے باعث احتجاجی لانگ مارچ کے لیے مالی وسائل کی فراہمی مشکل ہورہی ہے۔

مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے متوقع امیدوار بھی پارٹی فنڈز کے معاملے پر تاحال سامنے نہیں آئے جس سے مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی مارچ کے لیے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے قافلے کے لیے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی خود برداشت کرنے کا کہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج پارٹی سیکریٹریٹ میں فنڈز جمع کرنے کے لیے قائم کیمپ میں بیٹھیں گے، جہاں لانگ مارچ کے لیے مالی وسائل اکٹھے کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version