Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف میں وفاقی حکومت کی اہم تعیناتی، مریم کیانی سینئر ایڈوائزر مقرر

نوٹیفکیشن کے مطابق مریم کیانی کو ڈیپوٹیشن پر 3 سال کے لیے آئی ایم ایف میں تعینات کیا گیا ہے

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں اہم تعیناتی کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 20 کی افسر مریم کیانی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی ایم ایف کی سینئر ایڈوائزر مقرر کردیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مریم کیانی کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مریم کیانی اس وقت وزارت خزانہ میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مریم کیانی کو ڈیپوٹیشن پر 3 سال کے لیے آئی ایم ایف میں تعینات کیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا اطلاق جوائننگ کی تاریخ سے ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق مریم کیانی مقررہ مدت کے آخری روز اپنی ذمہ داریوں سے خود بخود سبکدوش تصور ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version