Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے پی پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافے کا اعلان

گورنر کے پی نے 54 پولیس شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔

گورنر ہاوس پشاور میں پولیس شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر کے پی نے 54 پولیس شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں باقی صوبوں کی تنخواہوں سے بہتر ہونی چاہیے، پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لیے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے لیے خصوصی مالی معاونت پیکج اور شہداء کی بیٹیوں کی شادی کے لیے خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

تقریب میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، چیف سیکریٹری، پولیس افسران، ایڈوائزری کونسل کے اراکین اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version