Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کا واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریسن، 5 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا

بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع واشک میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ واشک میں ہونے والے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ بھارتی  اسپانسرڈ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائیزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ اور معاونت شدہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری شدت اور رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version