Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقرار الحسن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل، درخواست ضمانت پر 21 اکتوبر کو دلائل طلب

این سی سی آئی اے نے مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے مسترد کردیا۔

کراچی: عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سٹی کورٹ کراچی میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر 21 اکتوبر کو دلائل طلب کرلیے ہیں۔

سائبر کرائم نے اقرار الحسن کو عدالت میں پیش کیا، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کردی اور انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب اقرار الحسن کی فیملی بھی سٹی کورٹ پہنچی۔ جیل روانگی کے موقع پر اقرار الحسن نے جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام ساتھی تو عوام کا ہی راج ہوگا۔

اقرار الحسن نے مزید کہا کہ پورے پاکستان سے لوگ انہیں سپورٹ کرنے پہنچے ہیں، پہلاج خوش ہوگیا۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version