Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں اہم پیش رفت

نئے پلانٹ کے فعال ہونے سے کمپنی کی سالانہ دودھ پراسیسنگ صلاحیت 180 ملین لیٹر تک پہنچ جائے گی

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فیصل آباد میں ڈیری پروسیسنگ پلانٹ کے قیام کے لیے 55 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

منصوبہ کے تحت انٹرلوپ ہولڈنگز اور ترکیہ کی کمپنی ریلا گِدا مشترکہ طور پر جدید ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کریں گی
پلانٹ میں پنیر، مکھن اور وہے پروٹین تیار کی جائے گی جس سے مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن اور جدید پراسیسنگ کو فروغ ملے گا۔

نئے پلانٹ کے فعال ہونے سے کمپنی کی سالانہ دودھ پراسیسنگ صلاحیت 180 ملین لیٹر تک پہنچ جائے گی منصوبہ سے پاکستان کی ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اضافہ اور ڈیری صنعت کی ترقی کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version