کراچی: سندھ حکومت نے گل پلازہ کی تباہ حال عمارت منہدم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے بولیاں طلب کرلی گئی ہیں۔
گل پلازہ کی تباہ حال عمارت گرانے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نگرانی کرے گی جبکہ عمارت گرانے کے لیے 20 نومبر تک بولیاں جمع کرائی جاسکیں گی تاہم اس سلسلے میں تکنیکی اور مالی تجاویز بھی الگ الگ طلب کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ 17 جنوری 2026 کی شب پیش آیا تھا، آتشزدگی کے نتیجے میں 72 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور 1153 سے زائد دکانیں تباہ ہوگئیں۔
گل پلازہ کی آگ بجھانے میں کئی روز لگے تھے تاہم تیکنیکی کمیٹی جنوری میں ہی عمارت کو منہدم کرنے کی رپورٹ دے چکی ہے جبکہ سندھ حکومت نے گل پلازہ کی عمارت کی جگہ نئی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔
ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کئی عشروں سے کراچی کا بڑا تجارتی مرکز تھا، گل پلازہ 8128 اسکوائر یارڈ رقبے پر تعمیر کیا گیا تھا۔
