امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر سامنے آیا ہے جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار پوائنٹس کا اصافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، اور 100 انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کا اضافے کے بعد مارکیٹ 1 لاکھ 70 ہزار کی کھوئی ہوئی سطح بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
اس وقت مارکیٹ 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 86 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
