امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے وسط مدتی انتخابات میں جنگ کو مسترد کردیا ہے۔
باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکی عوام کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکن پارٹی کو شکست دے کر دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی جس کے نتیجے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی دونوں ایوانوں کا کنٹرول کھو بیٹھی۔
ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 220 نشستیں حاصل کیں جبکہ ری پبلکن پارٹی کے حصے میں 126 نشستیں آئیں۔
سینیٹ کے انتخابات میں بھی ڈیموکریٹس نے 52 نشستیں جیت کر اکثریت حاصل کرلی جبکہ ری پبلکن پارٹی 40 نشستیں حاصل کرسکی۔
