شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام اور سست روی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متعدد اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
شارع فیصل کے مختلف مقامات میٹروپول، ایف ٹی سی اور کارساز پر ٹریفک کا دباؤ ہے، جبکہ فوارہ چوک، گورنر ہاؤس اور اطراف میں بھی گاڑیوں کی روانی متاثر ہے۔
اسی طرح ایم اے جناح روڈ، صدر اور اولڈ سٹی ایریا میں ٹریفک سست روی کا شکار ہے، جبکہ ٹاور اور ماڑی پور روڈ پر بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
قیوم آباد، اختر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بھی ٹریفک جام کی صورت حال ہے، جبکہ نیشنل اسٹیڈیم سے لیاقت آباد جانے والی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں پیک آور کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
