Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کے لیے ریلیف، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

قیمتوں میں کمی کا اطلاق 6 نومبر کو رات 12 بجے تک ہوگا۔

حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 41 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اب 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق 6 نومبر کو رات 12 بجے تک ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version