موجودہ نظام سے مایوس کراچی کے نوجوانوں نے دیگر شہروں کی طرح چھوٹے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قراردے دیا۔
کراچی کے نوجوانوں نے شہر کی ابتر صورتحال پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود کراچی کےحالات نہیں بدل رہے، یونیورسٹی روڈ 6 سے7 سال گزرنے کے باوجود تعمیرنہ ہوسکا، سڑکیں بدحالی کا شکار ہیں، تعمیراتی کام برسوں سے جاری ہیں مگرمنصوبے مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہے۔
نوجوانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں نوجوانوں کے لیے روزگارکے مناسب مواقع موجود نہیں اور بہتر مستقبل کے لیے بھی سہولیات کا فقدان ہے مقامی لوگوں کو اپنے علاقوں کے انتظامی معاملات چلانے کا اختیار ملنا چاہیے تاکہ جوابدہی یقینی بنائی جاسکے۔
