Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف کی کوپ 31 کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کوپ 31 اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم کی سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمان اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد سے ملاقاتیں ہوئیں۔

شہباز شریف نے فلسطین کے وزیرِ اعظم محمد مصطفیٰ سے بھی ملاقات کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ حکومت اور پاکستانی عوام کی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ فلسطینی وزیرِ اعظم نے فلسطینی عوام کے حق میں مؤثر آواز اٹھانے اور ان کے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی ترکیہ کی خاتونِ اول امینہ اردوان، شام کے صدر احمد الشرع، سعودی وزیرِ مملکت برائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

ملاقاتوں میں اس بات پر بھی گفتگو کی گئی کہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کو درپیش مشکلات عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور ان کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version