Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر کی رات 12 بجے تک کے لیے کیا گیا ہے

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت پیٹرول 3 روپے جبکہ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 364 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر کی رات 12 بجے تک کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version