حکومت پاکستان معدنی وسائل کے فروغ، عالمی سرمایہ کاروں کے ما بین روابط اورجدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
پی ایم آئی ایف 2026 کے حوالے سے” لکی سیمنٹ” چیف ایگزیکٹو آفیسر” محمد علی طبہ” نےکہا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل کی ترقی کے حوالے سے ایک اہم اور امید افزا مرحلے میں داخل ہو چکا ہےپاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم 2026 بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
، *سی ای او لکی سیمنٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معدنی وسائل میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ان سے مقامی آبادی کو بھی بھرپور فوائد ملنے چاہئیں”نیشنل ریسورسز لمیٹڈ” معدنی وسائل کی تلاش اور ایکسپلوریشن کے منصوبوں کو مزید آگے بڑھا رہی ہے۔
محمد علی طبہ نے مزید کہا کہ پی ایم آئی ایف 2026 عالمی سرمایہ کاروں اور پاکستانی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔
