وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔
3 روپے کی کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18 نومبر 2026 رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا۔
وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئیں۔
