Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا پہلا خلا باز تاریخ رقم کرنے کو تیار، شینزو 24 مشن کی تیاریاں شروع

احسن اقبال تاریخی مشن کی تیاریوں کے سلسلے میں چین کے شہر جیایوگوان پہنچ گئے

پاکستان کے پہلے خلا باز کی چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں روانگی کی تیاریاں شروع ہوگئیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال تاریخی مشن کی تیاریوں کے سلسلے میں چین کے شہر جیایوگوان پہنچ گئے۔

احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان کے پہلے تاریخی خلائی مشن کی تیاریوں کے سلسلے میں چین پہنچ چکا ہوں۔ دو پاکستانی خلا باز اپنی خصوصی تربیت کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں، تاہم خلائی پرواز سے قبل ان میں سے ایک خلا باز کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بے حد فخر کا لمحہ ہوگا کہ ملک کا پہلا خلا باز چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان بن کر تاریخ میں ایک سنہری باب رقم کرے گا۔

احسن اقبال کے مطابق شینزو 24 مشن پاکستان اور چین کی فولادی دوستی اور سائنسی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشن حکومت کے وژن ’’اُڑان پاکستان‘‘ کے تحت خلائی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے نئے امکانات کے دروازے کھولے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version