Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی شدہ عورت کا انوکھا احتجاج، اپنے عاشق کیلئے بجلی کے ٹاور پر چڑھ گئی

دنیا بھر میں  اکثر ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن پر کسی فلمی سین کا گمان ہوتا ہے۔

اب ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں  ایک خاتون اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کے مطالبے کو منوانے کے لیے بجلی کے بلند ٹاور پر چڑھ گئی۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شیو پری ضلع میں پیش آنے والے ایک فلمی واقعے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون بلند ٹاور پر چڑھ گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  پن گھٹا پاور ہاؤس کے نزدیک بلند ٹاور پر چڑھ کر مبینہ عاشق کے ساتھ رہنے کا مطالبہ کرنے والی عورت دوبچوں کی ماں ہے۔

مقامی  لوگوں اور پولیس حکام نے عورت کو  بہت سمجھایا تاہم وہ اپنی بات پر اڑی رہی کہ پہلے اس کے عاشق کو بلایا جائے۔

آخری اطلاعات تک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں خاتون کو بحفاظت نیچے اتارنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔

Exit mobile version