دنیا بھر میں اکثر ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن پر کسی فلمی سین کا گمان ہوتا ہے۔
اب ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کے مطالبے کو منوانے کے لیے بجلی کے بلند ٹاور پر چڑھ گئی۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شیو پری ضلع میں پیش آنے والے ایک فلمی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون بلند ٹاور پر چڑھ گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پن گھٹا پاور ہاؤس کے نزدیک بلند ٹاور پر چڑھ کر مبینہ عاشق کے ساتھ رہنے کا مطالبہ کرنے والی عورت دوبچوں کی ماں ہے۔
مقامی لوگوں اور پولیس حکام نے عورت کو بہت سمجھایا تاہم وہ اپنی بات پر اڑی رہی کہ پہلے اس کے عاشق کو بلایا جائے۔
آخری اطلاعات تک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں خاتون کو بحفاظت نیچے اتارنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔
High Voltage Drama: A married woman climbs an electricity tower in Shivpuri and repeatedly called for her lover. SDRF team and police rushed to the spot for her safe rescue.#MPNews #Incident #MadhyaPradesh #viral pic.twitter.com/KNK1VRQMGX
— Free Press Madhya Pradesh (@FreePressMP) July 18, 2023
