Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مائیکل جیکسن کے انداز میں ‘عادت سے مجبور’ گانے کا نیا ورژن

پاپ کنگ مائیکل جیکسن کے مشہور انداز میں بالی ووڈ کے ہٹ گانے ‘عادت سے مجبور’ کا نیا ورژن تیار کیا گیا ہے جو کہ حیران کن ہے۔

بالی ووڈ کے گانوں کو مائیکل جیکسن کی آواز دینا ایک خواب ہے لیکن آرٹسٹ انشومن شرما نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اس خواب  کو حقیقت بنادیا ہے۔

انشومن شرما نے بالی ووڈ کا ہٹ گانا ‘عادت سے مجبور’ کا نیا ورژن مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے جو مائیکل جیکسن کے مشہور انداز پر مبنی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے اس ورژن کو صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے جبکہ کچھ نے اسے “شاندار”،  “لاجواب” اور “حیرت انگیز” جیسے جملے استعمال کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ’عادت سے مجبور’ کو اصل میں بینی دیال نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لیڈیز ورسز رکی بہل’ کے لیے گایا تھا۔ گانا سلیم سلیمان نے کمپوز کیا تھا اور اسے امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھا تھا۔

Exit mobile version