نرسری میں پڑھی جانے والی نظمیں اور کلاسیکل موسیقی میں زمین و آسمان کا فرق ہے لیکن کیا ہوگا اگر ان دونوں کو ملادیا جائے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوتی نظر ائی ہے جس میں ایک آدمی بچوں کی نظم کو طبلے کی ٹھاپ پر کلاسیکل موسیقی کے انداز میں گاتا ہوا نظر آرہا ہے۔
यह अगर 100 साल पहले आता, तो अंग्रेज़ अपना देश खुद छोडकर चले जाते! #English #rhymes #Music pic.twitter.com/uolJqbEwde
— Ananth Rupanagudi (@Ananth_IRAS) January 20, 2024
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص انگریزی نرسری کی نظم “جونی جونی یس پاپا” کو کلاسیکی موسیقی کے انداز میں گا رہا ہے۔
دوسری جانب اس کے ساتھ موجود ایک شخص ہارمونیم بجاتا ہے اور دوسرا طبلہ بجاتا ہے، اس شخص کی پیش کش متاثر کن سے کم نہیں ہے اور اس کا کلاسیکل انداز اس کی آواز کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ ویڈیو اننت روپناگوڈی، ایک انڈین ریلوے اکاؤنٹس سروس آفیسر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے کے بعد سے صارفین اسے بہت پسند کر رہے ہیں جبکہ گلوکار کی غیر معمولی صلاحیتوں اور دو الگ الگ میوزیکل اسٹائلز کے فیوژن کی تعریف بھی کی ہے۔
