Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل پریزینٹر پاکستان چھوڑنے پر افسردہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پریزینٹر کے فرائض انجام دینے والی ایرن ہالینڈ پاکستان چھوڑنے پر افسردہ ہوگئیں۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے اختتام پر وطن واپسی کے وقت ایرن ہالینڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر جاری پیغام میں کہا کہ ب جانے کا وقت آگیا ہے۔

ایرن ہالینڈ نے مزید کہا کہ گزشتہ ایڈیشنز کی طرح اس بار بھی اپنے دل کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا یہاں چھوڑے جارہی ہوں۔

https://twitter.com/erinvholland/status/1498548450384031744

انہوں نے ایونٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا  کہ مجھے کھلے دل سے خوش آمدید کہنے کے لیے آپ  لوگوں کا بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ  آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خوبرو پریزینٹر پی ایس ایل کا مستقل حصہ ہیں اور پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

https://twitter.com/erinvholland/status/1497302792507174913

ایرن ہالینڈ اب پی ایس ایل کا تقریباً مستقل حصہ بن چکی ہیں اور شائقین ان کے پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے پر انہیں خوب پسند کرتے ہیں۔

https://twitter.com/erinvholland/status/1492140038662115338

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی   کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version