Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائر

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  ثانیہ مرزا  کو کیریئر کے آخری گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں  شکست  کے ساتھ ان کا انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔

https://twitter.com/TennisPodcast/status/1618801652064194561

میچ کے بعد ثانیہ مرزا  ٹینس کورٹ میں اپنے آخری خطاب کے دوران  ٹینس چھوڑنے کا ذکر کرتے ہوئے  آبدیدہ ہوگئیں۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ  یہیں میلبرن میں 2005 میں اس وقت کی سپر اسٹار سرینا ولیمز کو شکست  دے کر اپنے ٹینس کیریئر کا سفر شروع کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہیں، شعیب ملک نے سوال کا جواب دیدیا

انہوں نے کہا کہ  دو دو ہائیوں تک ٹینس کورٹ میں رہی، خوشی ہے اپنے چار سالہ بیٹے کے سامنے آج فائنل کھیلی ہوں۔ا

متعلقہ خبریں

Exit mobile version