Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوادر میں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح

گوادر: گوادر کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ کھلاڑی صادق محمد نے کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ کھلاڑی صادق محمد نے گوادر کرکٹ اکیڈمی میں نیٹ پر بیٹنگ کرکے کرکٹ سیشن 2023  گوادر کا افتتاح کردیا ہے۔

سابق کھلاڑی صادق محمد نے کرکٹ سیکھنے کے لیے مقامی بچوں کو کرکٹ سے متعلق اہم گُر بھی سکھائے جب کہ اس موقع پر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں کرکٹ اکیڈمی کے صدر حنیف محمد، سرکاری افسران، انجمن تاجران کے صدر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر میں فعال کرکٹ اکیڈمی سے یہاں کے مقامی بچوں کو کرکٹ سیکھنے میں بہت مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version