Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ، کھلاڑی کوئٹہ پہنچنا شروع

کوئٹہ: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی کوئٹہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عثمان قادر، عمید آصف، عمر اکمل، عامر جمال، اسامہ میر اور محمد حارث لاہور کی فلائٹ سے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

سرفراز احمد اور کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی آج شام کوئٹہ پہنچیں گے جب کہ بابر اعظم اور شاہد آفریدی کل کوئٹہ پہنچیں گے۔

نمائشی میچ کے لیے چیف سلیکٹر ہارون رشید، امپائر علیم ڈار اور احسن رضا بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جب کہ میچ ریفری علی نقوی بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔

کوئٹہ ایئرہورٹ پر کھلاڑیوں کا کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈی جی کھیل دُرابلوچ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے استقبال کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد اور پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

 اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے صبح آٹھ بجے گیٹ کھول دیے جائیں گے جب کہ میچ کا ٹاس 11 بجے اور مقابلہ ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب نمائشی میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے نمائشی میچ میں تمام فرنچائز کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنائیں، نجم سیٹھی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، محمد حسنین، خوش دل، عبدالواحد بنگلزئی، عمر اکمل، بسم اللہ خان، سعود شکیل، احسان علی، عمید آصف، عمیر بن یوسف، ایمل خان، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔

پشاور زلمی

کپتان بابر اعظم، حسیب اللہ خان، شاہد آفریدی، دانش عزیز، صفیان مقیم، محمد حارث، صائم ایوب، عثمان قادر، اعظم خان، حیدر علی، عامر جمال اور اسامہ میر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version