Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق   پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا ہے ۔

دورے میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے  میچز کھیلے جائیں گے۔

 نیوزی لینڈ ٹیم نئے شیڈول کے مطابق اب پہلے لاہور آئے گی۔ 14 سے 17 اپریل تک لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے دو ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ 20 سے 26 اپریل تک راولپنڈی میں ہو گا جبکہ 30 سے 7 اپریل تک چار ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پہلے شیڈول کے مطابق سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں تھا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو  ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹیم کو ری بلڈ کرنے کے عمل  کو معاونت بھی ملے گی۔

لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ہوں گے جبکہ  راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

راولپنڈی میں واحد ون ڈے میچ 26 اپریل کو ہو گا جبکہ کراچی میں ون ڈے میچز 30 اپریل، 3 مئی، 5 مئی اور 7 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version