Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان بمقابلہ افغانستان: منفرد ٹرافی منظر عام پر آتے ہی میمز کا طوفان امڈ آیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی منفرد ٹرافی نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان امڈ آیا۔

پاکستان  ٹیم  کے کپتان شاداب خان اور افغانستان  ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

میزبان افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرافی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں افغان روایت و ثقافت کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ یہ ٹرافی افغان فنِ ثقافت اور دستکاری کی بہترین مثال ہے، ٹرافی ہاتھ سے بنائے گئے قالین سے تیار کی گئی ہے جو ہمارے شاندار قومی ورثے اور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین  کی جانب سے اس ٹرافی پر دلچسپ تبصرے  بھی سامنے آئے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’ یہ کرکٹ کی ٹرافی ہے یا پی ایچ ڈی کی ڈگری؟‘ اسی طرح دیگر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور میمز شیئر کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان  کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج  پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی  میچ 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔ تمام میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version