Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے سری لنکا میں ٹیسٹ ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر نیا ٹیسٹ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ رنز کے فرق سے پاکستان کی فتح کا سب سے بڑا مارجن ہے۔

اس شاندار فتح کے بعد پاکستان نے نہ صرف سیریز جیتی بلکہ سری لنکا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبو ٹیسٹ: پاکستان نے اننگز کی فتح کے ساتھ سری لنکا کو سیریز میں وائٹ واش کردیا

سری لنکا کے لیے یہ شکست ان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سیاہ دھبہ ہے کیونکہ انہیں ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑے مارجن سے شکست ہوئی ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کو 1993 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اسی طرح عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جہاں انہیں ایک اننگز اور 208 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان ٹیم نے میزبان ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ آج کی فتح کے بعد پاکستان نے سری لنکا میں پانچویں ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

پاکستان نے سری لنکا میں آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی طاقتور ٹیموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ دونوں ٹیموں نے سری لنکا میں 4،4 سیریز جیتی ہیں۔

علاوہ ازیں بھارت نے سری لنکا میں 3 سیریز اپنے نام کی ہیں اور جنوبی افریقہ دو سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version