Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نسیم شاہ نے گرباز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ پر وضاحت پیش کردی

لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز اتوار کو جافنا کنگز اور کولمبو اسٹرائیکرز کے درمیان دلچسپ مقابلے سے ہوا جس میں نسیم شاہ نے گرباز کو آؤٹ کرکے گرما گرم جملے کس دیے تھے۔

اس میچ میں جافنا کنگز نے ٹاس جیت کر دھواں دھار انداز میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تاہم کولمبو اسٹرائیکرز کے بولر نسیم شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے رنز بنانے کی رفتار دھیمی کردی۔

نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی اور جافنا کنگز کے اوپنر اور افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کردیا جب کہ آؤٹ ہونے کے بعد افغان کھلاڑی واپس پویلین لوٹ گئے۔

قومی فاسٹ بولر نے انہیں آؤٹ کرکے والہانہ انداز میں جشن منایا اور گرما گرم جملے کس دیے لیکن رحمان اللہ گرباز بغیر کوئی جواب دیے واپس لوٹ گئے۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ گرباز کے ساتھ ہونے والے تبادلے کی تفصیل بیان کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’گرباز میرا ایک اچھا دوست ہے۔ جب میچ شروع ہوا تو ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ مذاق میں چیلنج کیا جیسا کہ دوست کرتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ گرباز نے مجھے چھکا لگایا، اور بعد میں میں نے انہیں آؤٹ کرکے بتایا کہ چھکے کے لیے آؤٹ کیا ہے۔

نسیم شاہ کہتے ہیں کہ یہ سب کرکٹ کا ایک حصہ ہے جو اکثر ہوتا ہے۔ وہ گزرنے سے پہلے مجھ پر مسکرایا۔ جب آپ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں تو ٹی وی پر چیزیں مختلف نظر آتی ہیں۔

واضح رہے کہ میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کو خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version