Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ٹیم کی بھارت روانگی سیکیورٹی گارنٹی سے مشروط

قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھارت بھیجنے کے معاملے پر اہم فیصلہ ہوگیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو بھارت بھیجا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق اجلاس میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت میں سیکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھارت روانہ کیا جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کو آٸی سی سی کیساتھ اٹھائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version