تباہ کن زلزلے میں لاپتہ ہونے والے چیلسی کے سابق فٹبالر کرسچین اتسو کی لاش ترکی میں برآمد ہوئی ہے۔
نیو کیسل اور چیلسی کے سابق فتبالر کرسچین اتسو کی باقیات ترک صوبے ہاتائے میں ایک بلند و بالا عمارت کے ملبے سے ملی ہیں۔
اس خبر کی تصدیق ان کے ایجنٹ کی جانب سے کردی گئی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کرسچین اتسو 6 فروری کو ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد سے لاپتہ تھے۔
زلزلے کے ایک دن بعد فٹبالر کو بچائے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن بدقسمتی سے یہ اطلاعات غلط ثابت ہوئیں۔
ان کی لاش ہفتے کے روز جنوبی ترکی کے شہر انتاکیا میں واقع ایک بلند و بالا کمپلیکس ’رونیسنس ریزیڈنس‘ سے ملی تھی جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ عمارت زلزلہ پروف تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فٹ بال کے مشہور سابق کھلاڑی کی گھر سے لاش برآمد
حادثے کے بعد رہائشی کمپلیکس کو بنانے والے مہمت یاسر کو استنبول ایئرپورٹ سے فرار ہونے سے قبل گرفتار کرلیا گیا تھا، اس واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید انکشافات کا امکان ہے۔
کرسچین اتسو کے ساتھ حال ہی میں معاہدہ کرنے والے کلب ہتایسپور نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دل کو چھولینے والا پیغام شیئر کیا ہے۔
Başımız sağ olsun.
Göçük altında kalarak hayatını kaybeden futbolcumuz Christian Atsu'nun cenazesi memleketi Gana'ya gönderilmek üzere yola çıkmıştır. Seni unutmayacağız Atsu. Mekanın cennet olsun güzel insan. Üzüntümüzün tarifi yok. Huzur içinde uyu. pic.twitter.com/2CSVfwfEuR
— Hatayspor (@Hatayspor_FK) February 18, 2023
انہوں نے لکھا کہ ’’وہ کھلاڑی کو کبھی نہیں بھولیں گے جب کہ انہوں نے کرسچین اتسو کے لیے ڈھیروں دعائیں بھی کیں‘‘۔
دوسری جانب کرسچین اتسو کے سابق کلب نیو کیسل یونائیٹڈ اور چیلسی ایف سی نے بھی کھلاڑی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
We are profoundly saddened to learn that Christian Atsu has tragically lost his life in Turkey's devastating earthquakes.
A talented player and a special person, he will always be fondly remembered by our players, staff and supporters.
Rest in peace, Christian. 🖤🤍
— Newcastle United (@NUFC) February 18, 2023
Everyone at Chelsea Football Club is devastated to learn of the tragic passing of our former player, Christian Atsu. Our thoughts go out to his family and friends.
— Chelsea FC (@ChelseaFC) February 18, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
