پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کردی گئی ہے۔
سمری وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم آفس کو ارسال کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر کی گئی تقرریوں کو ختم کرتے ہوئے ذکا اشرف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سابقہ وفاقی حکومت نے 5 جولائی 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی منجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ذکا اشرف کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
