Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ؛ بنگلادیش نے افغانستان کو باآسانی شکست دےدی

ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو با آسانی 89 رنز سے شکست دے دی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن مراز 112 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، نجم الحسین شنٹو نے 104 جبکہ کپتان شکیب الحسن 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن اور گلبدین نائب نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم کی بیٹنگ ناکان نظر آئی اور پوری ٹیم 245 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 75 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، کپتان ہشمت اللہ شاہدی 51 اور رحمت شاہ 33 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شرف الاسلام نے 3 جبکہ حسن محمود اور مہدہ حسن مراز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

مہدی حسن مراز کو شاندار سینچری اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version