زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے۔
حال ہی میں سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق انکی اہلیہ نادین اسٹریک نے کی۔ سابق کرکٹرکی عمر 49 برس تھی۔
اسٹریک کی اہلیہ نے لکھا کہ آج صبح 3 ستمبر 2023 بروز اتوار میری زندگی کی سب سے بڑی محبت اور میرے خوبصورت بچوں کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔
بلاوایو میں پیدا ہونے والے اسٹریک نے ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 28.14 کی اوسط سے 216 وکٹیں حاصل کیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
