Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’اوئے روٹی وی اے‘ بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

کپتان بابراعظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں بابر اعظم کی پریکٹس سیشن کے بعد نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا سے مختصر گفتگو  ہوئی ہے۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکرانت گپتا بابر اعظم سے کچھ کہہ رہے ہیں جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی مسکرا کر جواب دیتے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم بس کی طرف جانے لگتے ہیں تو پیچھے سے آواز آتی ہے کہ کپتان کھانا بھی کھانا ہے، جس پر بابر اعظم پنجابی زبان میں برجستہ کہتے ہیں ’اوئے روٹی وی اے‘۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں ایشیاکپ 2023 کے سلسلے میں سری لنکا میں موجود ہے جس کے سپر فور مرحلے کے میچز کھیلے جارہے ہیں۔

سپر فور مرحلے میں پاکستان کا پہلا مقابلہ بنگلادیش سے ہوا جس میں قومی ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جب کہ اگلے مقابلے میں پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جو کل کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version