Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ اسکواڈ کو کل تک حتمی شکل دینے کا امکان

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کے ناموں کا اعلان کپتان بابر اعظم سے مزید مشاورت کے بعد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ کے حتمی ناموں کا اعلان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مزید مشاورت کے بعد ہوگا جب کہ حتمی مشاورت کل کی جائے گی اور بابر اعظم کچھ اہم چیزوں پر مزید بریف کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے 30 سے 32 رکنی اسکواڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز میں سے 23 کے اخراجات آئی سی سی برداشت کرے گا اور بقیہ افراد کے اخراجات پی سی بی کے ذمے ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم کے انتخاب کے وقت صرف 15 کھلاڑیوں پر ہی غور کیا جائے گا جب کہ ساتھ 3 ایکسٹرا کھلاڑی بھی جائیں گے جو سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوجاتا ہے تو آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی اضافی کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے سکے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی کھلاڑی ٹیم کے ساتھ پریکٹس تو کریں گے لیکن میچ والے دن وہ ہوٹل میں قیام کریں گے اور انہیں ڈریسنگ روم میں بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے جس کے میچز 19 نومبر تک جاری رہیں گے جب کہ ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version