Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے نہ ملنے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

پی سی بی نے آئی سی سی سے ورلڈ کپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے معاملہ جلد حل کروانے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ آئی سی سی قوانین کے تحت پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے ملنا ان کا حق ہے، اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے معاملہ اٹھائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں