Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی لڑکی کی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کو شادی کی پیشکش

بھارتی لڑکی نے پاکستانی بیٹر افتخار احمد کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہیر نامی لڑکی کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ افتخار احمد دنیا کیلئے چاچا ہونگے لیکن میرےلیے نہیں۔

ہیر کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی پنجاب سے ہیں اور دبئی میں کام کے سلسلے میں رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے کیلئے جاؤں گی اگر پاکستان بھارت سے جیت جاتا ہے تو میں افتخار احمد سے شادی کر کروں گی۔

ویڈیو میں ہیر سے سوال کیا گیا کہ اگر افتخار نے آپ سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تو کیا کریں گی؟ ہیر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ شادی نہ کی تو اٹھا کر لے جاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ میری انکم اچھی ہے اور میرا دبئی آنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ میں افتخار سے اچھا کما سکوں۔

ویڈیو میں ہیر سے جب افتخار احمد کو پسند کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ مجھے سلمان خان کی طرح لگتے ہیں اور جس انداز میں چھکے لگاتے ہیں وہ مجھے پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے شادی افتخار سے ہی ہو لیکن اگر نہ ہوسکی تو شادی میں کسی پاکستانی لڑکے سے ہی کروں گی، بھارتی لڑکے سے نہیں کروں گی۔

ہیر کا کہنا ہے کہ میں بھارت میچ دیکھنے صرف افتخار احمد کی وجہ سے جارہی ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version