Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی کرکٹ شائقین کے ویزوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

پاکستانی کرکٹ شائقین کے ویزوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف جمعرات کے روز بی سی سی آئی کی دعوت پر انڈیا روانہ ہوں گے جہاں وہ چودہ اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہونگے۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں ۔ پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

اس سے قبل جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے انڈیا آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

جے شاہ نے کہا کہ وہ ذکا اشرف کے انڈیا میں قیام کے دوران ان کی دیگر آفیشلز سے ملاقاتوں کا اہتمام کرائیں گے۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ فینز کے ویزے بھی جلد آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ویزہ مل گیا تھا، کل انڈیا جا رہا ہوں، میں نے باقی لوگوں کو ویزہ ملنے تک جانے سے انکار کیا تھا، اس مسئلہ پر میں نے پاکستانی فارن ایجنسی سے رابطہ کیا۔

ذکا اشرف نے کہا ہے کہ اس حوالے سے میری ایک گھنٹہ قبل جے شاہ سے بات ہوئی ہے، معاملے کو بہت اچھے طریقہ سے اٹھایا ہے، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستانی کرکٹ فینز کے ویزے بھی جلد ہی جاری کر دیے جائیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version