Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ کے ساتھ مزید دو کھیل بھی پہلی مرتبہ اولمپکس کا حصہ بن گئے

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ایل اے اولمپکس 2028 کے لیے پانچ کھیلوں کی منظوری دے دی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ساتھ اسکواش، بیس بال یا سوفٹ بال، فلیگ فٹبال اور لاکروس کو ایل اے اولمپکس 2028 میں شامل کیا ہے۔

کرکٹ کے ساتھ فلیگ فٹبال اور اسکواش بھی پہلی مرتبہ اولمپکس کھیلوں میں شامل ہوئے ہیں جب کہ بیس بال یا سوفٹ بال 2020 ٹوکیو اولمپکس میں بھی شامل تھے۔

کرکٹ 1900 میں اولمپکس کھیلوں میں شامل تھا جب کہ لاکروس کو 1904 اور 1908 کے اولمپکس کا حصہ بنایا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ویٹ لفٹنگ اور ماڈرن پینتھلوں کو بھی لاس اینجلس اولمپکس کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پانچ کھیلوں کی لاس اینجلس آرگنائزنگ کمیٹی نے سفارش کی تھی جب کہ آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ اور اولمپک پروگرام کمیشن نے  بھی پانچ کھیلوں کی منظوری دی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version