Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قائداعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیمیں لائن اپ ہوگئیں

قائداعظم ٹرافی کا فائنل فیصل آباد ریجن اور کراچی ریجن وائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ریجن اور کراچی ریجن وائٹس کی ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں، فائنل 22 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں لاہور وائٹس اور فیصل آباد کے میچ کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، لاہور وائٹس نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 2 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل فیصل آباد کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 472 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

عرفان خان صرف ایک رن کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے جب کہ ان کی 99 رنز کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ محمد حریرہ نے87 رنز بنائے۔ عامرجمال اور سعد نسیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی وائٹس اور لاہور بلوز کا میچ ڈرا ہوگیا۔

کراچی وائٹس کے 161 رنز کے جواب میں لاہور بلوز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہاشم ابراہیم نے 51 رنز اسکور کیے جب کہ میرحمزہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

سرفراز احمد نے وکٹ کے پیچھے چار کیچز لیے جب کہ کراچی وائٹس نے اپنی دوسری اننگز میں 213 رنز بنائے تھے اور ان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ عمیر بن یوسف نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری جانب شعیب اختر راولپنڈی اسٹیڈیم میں راولپنڈی اور ملتان کا میچ ڈرا ہوگیا۔

راولپنڈی  نے ملتان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر 501 رنز بنائے تھے۔ حیدرعلی نے سولہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 170 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

کپتان عمر امین نے پندرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 153 رنز اسکور کیے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 259 رنز کا اضافہ کیا۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں فاٹا ریجن  اور پشاور ریجن کے میچ میں صرف آخری دن کھیل ممکن ہوسکا جب کہ فاٹا نے ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ دی۔

پشاور نے 3 وکٹوں پر 360 رنز بنائے تھے۔ صاحبزادہ فرحان نے ستائیس چوکوں کی مدد سے 140 رنز اسکور کیے۔ کامران غلام نے بھی سنچری اسکور کی اور 102 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے  جب کہ مہران ابراہیم  50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version