ارجنٹائن اور انٹر میامی کے فارورڈ لیونل میسی نے آٹھویں بار مینز بیلن ڈی اور جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ اپنے نام کرلیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ تقریب میں لیونل میسی کو سال 2023 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
لیونل میسی نے مانچسٹر سٹی کے ایرلنگ ہالینڈ کو شکست دے کر سب سے زیادہ آٹھویں مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
https://twitter.com/ballondor/status/1719105462564470866?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1719105462564470866%7Ctwgr%5Eca62c2195690371240333ff32a16ad2f223fb71d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1284204
ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرنے والے فٹبال کی تاریخ کے دوسرے کھلاڑی فرانس کے کائلان ایمباپے تیسرے نمبر پر رہے۔
اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا ورلڈ کپ 2022ء میں ارجنٹائن کو 36 سال بعد تیسری بار چیمپئن بنوانے میں اہم کردار رہا۔انہوں نے ورلڈکپ 2022 میں 7 گول مارے اور 3 گول اسسٹ کیے جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے گزشتہ سیزن کے دوران 41 میچز میں 21 گول اسکور کیے ۔
لیونل میسی اس سے قبل 2009 ، 2010، 2011 اور 2012 میں مسلسل چار مرتبہ اور پھر اس کے بعد 2015، 2019 اور 2021 میں بھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کے نام رہا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
