Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ فائنل؛ فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں

ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میچ میں فلسطینی جھنڈے والی شرٹ پہنے ایک نوجوان نے انٹری دی جسے بعد میں باہر نکال دیا گیا۔

بعدازاں گراؤنڈ سے باہر نکالے گئے اس شخص کو گرفتار کر کے احمد آباد میں چاند کھیڑا پولیس اسٹیشن میں لے جایا گیا۔

پولیس اسٹیشن میں تفتیش کے دوران اس شخص نے بتایا کہ میرا نام وین جانسن ہے، میرا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور میں ویرات کوہلی سے ملنے کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہوا تھا۔

وین جانسن سے فلسطینی پرچم والی شرٹ پہننے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں فلسطین میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کر رہا ہوں کیونکہ میں فلسطین کی آزادی کا حامی ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version