زمبابوے کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر گائے وہٹل چیتے کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور آل راؤنڈر گائے وہٹل چیتے کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سابق کرکٹر پر حملے کی تصدیق وہٹل کی اہلیہ ہننا اسٹوکس وہٹل نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے کی ہے۔
سابق کرکٹر اپنے خاندان کے ساتھ زمبابوے کے جنوب مشرقی علاقے ہمانی میں سفاری کا کاروبار چلا رہے ہیں جہاں وہ شکار کے لئے ایک چیتے کا پیچھا کر رہے تھے کہ اس نے حملہ کر دیا جس میں سابق آل راؤنڈر زخمی ہوگئے۔
