نئی دہلی:انڈین پریمیئر لیگ میں 14 سالہ بھارتی بیٹر سوریاونشی صرف 35 گیندوں پرسینچری بنانے والے پہلے کم عمر ترین بھارتی کھلاڑی بن گئے۔
یہ کارنامہ انہوں نے آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز اور راجھستان رائلز کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ کے دوران انجام دیا۔
سوریا ونشی نے 17 گیندوں پر ففٹی اور 35 گیندوں پر سینچری بنا کر آئی پی ایل کی تاریخ کا نیا ریکارڈقائم کردیا۔
وہ آئی پی ایل میں تیز ترین ففٹی اور سینچری بنانے والے کم عمر ترین بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
گجرات ٹائٹنز کے 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سوریا ونشی کی تیز ترین سینچری کی بدولت راجھستان رائلز نے صرف 15.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
